منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

معروف بالی ووڈ کوریو گرافر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بالی ووڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے جیسن واٹکنز نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ بڑھتا جارہا ہے جہاں ایک کے بعد ایک شخص زہر کھاکر یا پھندا لگاکر خودکشی کررہا ہے۔

دو روز قبل معروف بالی ووڈ کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کے برادر نسبتی حیسن واٹکنز نے بھی خودکشی کرلی۔

جیسن واٹکنز جمعرات کے ممبئی کے علاقے اندھیری جمنا نگر میں واقع اپنی رہائشی گاہ میں پنکھے سے لٹکے ہوئے ملے تاہم پولیس کو خودکشی کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی کیوں کہ کمرے سے کوئی تحریر نہیں ملی۔

Remo D'souza's brother-in-law dies by suicide - Movies News

کوریو گرافر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خودکشی سے متعلق پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کی وجہ سے خود کو پھندا لگایا۔

کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا نے سالے کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تم نے سکون پالیا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Remo Dsouza (@remodsouza)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں