ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکاراورپروڈیوسر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم بنانے والوں کو اپنی فلموں کی شوٹنگ کراچی، لاہور اورمری میں کرنا چاہیے۔
یہ بات انھوں نے ’’پاکستان انڈیا پیپلز فورم فور پیس اینڈ ڈیموکریسی‘‘کے تحت سیمینار سے بذریعہ ’’سکائپ‘‘ خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، مری اور بھارتی شہروں میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔
یہ بات قابل افسوس ہے کہ بھارتی فلم بنانے والے کراچی اور دیگر شہروں کی خوبصورت لوکیشنز کو اپنی فلموں میں استعمال نہیں کرتے انھیں ان شہروں کواپنی فلموں کا حصہ بنانا چاہیے۔
مہیش بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ کی بعض فلموں میں بھی نفرت کا پیغام دیا جاتا ہے لیکن باکس آفس پرایسی فلموں کوعوام مسترد کردیتے ہیں۔