تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

معروف بھارتی اداکارہ مالی بحران کا شکار

ممبئی : بھارتی ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ شگفتہ علی مالی بحران کا شکار ہوگئیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک وبا پھیلنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں بھی کام بند پڑا ہے جس کے باعث کئی اداکار و اداکارائیں بے روزگار ہیں اور نوبت فنکاروں کے مالی بحران سے دوچار ہونے تک آن پہنچی ہے۔

بے روزگاری اور مالی مشکلات سے دوچار فنکاروں میں بھارت کی مشہور سینئر اداکارہ شگفتہ علی بھی شامل ہیں، جو ان دنوں کافی علیل ہیں اور مالی بحران سے بھی دوچار ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دئیے گئے دوران 56 سالہ شگفتہ علی نے بتایا کہ مالی مشکلات یہاں تک بڑھ گئیں کہ اب علاج معالجے کا خرچہ اور گھریلو اخراجات کےلیے بھی رقم میسر نہیں، جس کے باعث شوبز سے وابستہ اپنے دوستوں سے مالی امداد کےلیے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سال سے زائد شوبز انڈسٹری کےلیے کام کرنے والی شگفتہ علی گزشتہ چار برسوں سے گھر بیٹھی ہیں۔

بے روزگاری کے ان چار برسوں میں اخراجات پورے کرنے کےلیے انہوں نے اپنی گاڑی اور زیورات بھی بیچ ڈالے لیکن اب وہ رقم بھی ختم ہوچکی ہے جس کے باعث اب شگفتہ علی مالی امداد کی منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ شگفتہ علی نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں جن میں قابل ذکر فلم ‘ہیرو نمبر 1’ اور ‘انٹرنیشنل کھلاڑی’ ہے جس میں انہوں نے گویندا اور اکشے کمار کے ساتھ کام کیا، جب کہ ‘ساس اور مدھو بالا’ سمیت کئی ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

Comments

- Advertisement -