تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خلیجی ریاستوں میں بالی ووڈ فلم ’بیل باٹم‘ پر پابندی عائد

ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ پر خلیجی ریاستوں میں پابندی عائد کردی گئی، جس کی بڑی وجہ فلم کے آخر حصے میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں سعودی عرب، قطر اور کویت کی جانب سے مسافر بردار طیارے کی بازیابی کی کہانی پر بنائی گئی بالی ووڈ فلم ’بیل باٹم‘ کی ریلیز و نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ خلیجی ریاستیں بالی ووڈ فلموں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی فلم کے آخری حصے میں بھارت کے ہائی جیک ہونے والے طیارے کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں اماراتی وزارت دفاع کا کردار بھی دکھایا گیا ہے۔

جہاز کو ہائی جیکرز سے بازیاب کروانے میں عرب ممالک نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اس کے باوجود فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کو را ایجنٹ نے تنہا اپنی ہوشیاری سے بازیاب کرایا ہے۔

بیل باٹم‘ کی کہانی 1980 کے بعد بھارت میں اٹھنے والی سکھ افراد کی آزادی پسند تحریک ’خالصتان‘ کے جنگجووں کی جانب سے مقامی طیارے کو ہائی جیک کرنے کے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے۔

سکھ آزادی پسند جنگجووں نے 1984 میں دہلی سے امرتسر جانے والی انڈین ایئرلائن کی پرواز کو ہائی جیک کرلیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر عرب اور مشرق وسطی کے ممالک کی جانب سے ’بیل باٹم‘ کی نمائش پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ فلم میں اکشے کمار را ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر مرکزی کردار وانی کپور، ہما قریشی اور لارا دتا ادا کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -