site
stats
انٹرٹینمںٹ

بالی وڈ نازیہ حسن کی زندگی پرفلم بنارہا ہے

پاکستان کی نامورگلوکارہ نازیہ حسن اورگلوکارزوہیب حسن کی زندگی پربالی وڈ میں فلم بننے جارہی ہے۔

نازیہ اورزوہیب کی زندگی پربننے والی بالی وڈ فلم کا اعلان زوہیب حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے کیا۔

موسیقی کی دنیا پر80 اور90 کی دہائی میں راج کرنے والے نازیہ اورزوہیب آج بھی جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھرمیں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے دل کی دھڑکن ہیں۔

Nazia and Zoheb Hassan movie to be announced soon !

Posted by Zoheb Hassan Official on Monday, February 29, 2016

زوہیب حسن نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ نازیہ اور ان کی زندگی کی کہانی پربالی وڈ فلم بنانے جارہا ہے، تاہم فلم کی دیگر تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں ہیں۔

ان دونوں کے مشہورمیوزک البمز میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، ینگ ترنگ، اور کیمرا کیمرا شامل ہیں۔

نازیہ حسن وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا تھا، نازیہ اگست 2000میں کینسر سے لڑتے ہوئے انتہائی کم عمری میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ بالی وڈ اگرواقعی دونوں کی زندگی پرفلم بنا رہا ہے توفلم میں نازیہ کا کردارادا کرنے کے لئے کس اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top