The news is by your side.

Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ بھارت، تینوں خانز نے مسلمانوں کے دل جیت لیے

ممبئی: بالی ووڈ کے مسلمان اداکار شاہ رخ خان، عامرخان، سلمان خان نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ سے بھارت کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم کو نظر انداز کیا اور نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے، تینوں خانز کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم یینجمن نیتن یاہو نے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر تھے انہوں نے حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے لیے حکومت کی جانب سے تاج محل میں سرکاری عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ اسٹارز، فلم ساز اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی تاہم تینوں خانز نے دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود تقریب کا بائیکاٹ کیا اور ملنے سے صاف انکار کردیا۔

نیتن یاہو نے بالی ووڈ لیجنڈ اداکار بگ بی امیتابھ بچن اُن کے صاحبزادے ابھیشیک اور بہو ایشیوریا سمیت کئی فنکاروں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فنکاروں اور دیگر شخصیات کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو آسکر طرز کا قرار دیتے ہوئے اسے ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ایلین ڈی گرینزس کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر کیا اور کہا کہ ’یہ تصویر بھارت اسرائیل کی عظیم دوستی کی علامت ہے، کیا اسے کوئی ایوارڈ مل سکتا ہے؟‘۔

سرکاری تقریب میں فلم ساز کرن جوہر، امتیاز علی، رندھیر کپور ، بالی ووڈ اداکار ووک اوبرائے اور سبھاش گھئی سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی تھی، بھارتی مسلمانوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے بالی ووڈ اداکاروں کی قربت دیکھی تو وہ غصے سے بھڑکے بھی تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان، مسٹر پرفیکٹ اور دبنگ خان کو بھی تقریب میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بالی خانز کے کروڑوں مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، انہوں نے تقریب کا بائیکاٹ کرنے اور نیتن یاہو سے ملاقات نہ کرنے پر شاہ رخ، عامر اور سلمان کے اقدام اور سراہا اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 خیال رہے کہ فلسطین کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اسرائیل نے قبضہ کررکھا ہے اور وہاں پر اسرائیلی فوج زور زبردستی کر کے مسلمانوں کے گھروں پر قبضے کرنے کی کوشش میں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں