site
stats
انٹرٹینمںٹ

بالی ووڈ اداکاروں کے فلم کے لیے حیرت انگیز میک اپ

جیسے جیسے دنیا میں نئی ٹیکنالوجی و نئی ایجادات کا سیلاب آرہا ہے، ویسے ویسے ہر شعبہ زندگی ان ایجادات اور تکنیک سے فائدے اٹھا کر بہتر سے بہترین کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔

یہی صورتحال فلم انڈسٹریز کی ہے۔ فلم انڈسٹریز میں آج جو ٹیکنالوجیز استعمال کی جاتی ہیں، کچھ عرصہ قبل تک ان کا تصور بھی نا ممکن تھا۔

اسی طرح بعض کرداروں کے لیے اداکاروں کی ظاہری شخصیت مکمل طور پر تبدیل کردی جاتی ہے اور یہ بھی میک اپ کی جدید تکنیکوں کے بغیر ممکن نہیں۔

آج ہم بالی ووڈ کے کچھ ایسے ہی کرداروں کا تذکرہ کرنے جارہے ہیں جن کے لیے اداکاروں کا حلیہ پورا کا پورا بدل دیا گیا۔ اس میں کچھ کمال میک اپ کا تھا، اور کچھ کیمرے کے زاویوں کا، لیکن اس میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ کردار ناقابل فراموش بن گئے۔

امیتابھ بچن ۔ پا

3

فلم پا ایک ایسے 12 سالہ بچے کی کہانی تھی جو ایک نایاب جینیاتی بیماری پروجیریا کا شکار ہوتا ہے۔ اس میں بچے کا کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا تھا۔

گو کہ امیتابھ نے اس میں شاندار اداکاری کر کے اس برس کے تمام ایوارڈز اپنے نام کرلیے، تاہم اس کا اصل کریڈٹ میک اپ آرٹسٹ اسٹیفن ڈوپو کو جاتا ہے جنہوں نے اس غیر معمولی بہروپ کی تشکیل ممکن بنائی۔

شاہ رخ خان ۔ فین

2

سنہ 2016 میں آنے والی فلم فین میں شاہ رخ خان کی ظاہری شخصیت ان کی اصل شخصیت سے نہایت مختلف تھی۔

اس کردار کو حقیقت کا روپ دینے کا سہرا میک اپ آرٹسٹ گریگ کینم کے سر ہے جو ایک دن کی شوٹنگ کے لیے 4 سے 5 گھنٹے شاہ رخ خان پر کام کیا کرتے تھے۔

1

گریگ شاہ رخ کے چہرے پر مختلف اقسام کے ٹیپ لگاتے، بھوؤں میں فلرز لگاتے، جبکہ ان کے منہ کے اندر بھی گالوں کو گداز کرنے کے لیے مختلف گولیاں لگائی جاتیں جن میں کوشش کی جاتی کہ شاہ رخ کے ڈمپلز متاثر نہ ہوں۔

رشی کپور ۔ کپور اینڈ سنز

6

فلم کپور اینڈ سنز میں رشی کپور نے 90 سالہ شخص کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار میں ڈھلنے کے لیے رشی کپور کا 4 سے 5 گھنٹے میک اوور کیا جاتا۔

رشی کپور کے اس میک اوور کے لیے فلم کے پروڈیوسرز نے ایک غیر ملکی میک اپ آرٹسٹ کو 2 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

ریتھک روشن ۔ دھوم 2

4

فلم دھوم 2 میں ریتھک روشن نے مختلف کرداروں کا روپ ڈھالا تھا اور ہر روپ کے لیے انہیں 4 سے 5 گھنٹے میک آپ آرٹسٹوں کے نرغے میں گزارنا پڑتے۔

انیل کپور ۔ بدھائی ہو بدھائی

8

سنہ 2002 میں آنے والی فلم بدھائی ہو بدھائی میں انیل کپور نے ایک فربہ شخص کا کردار ادا کیا تھا جو مسلسل محنت کے بعد اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

اس بہروپ کے لیے انیل کپور اور ان کے میک اپ آرٹسٹوں نے بے حد محنت کی تاہم یہ فلم بالی ووڈ میں کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

گووندا ۔ حد کردی آپ نے

5

سنہ 2000 میں ریلیز کی جانے والی فلم حد کردی آپ نے میں گووندا نے 11 مختلف روپ اپنائے تھے۔ ان کرداروں کو پردہ اسکرین پر پیش کرنے کے لیے اسپیشل افیکٹس اور میک اپ دنوں سے مدد لی گئی۔

کمال حسن ۔ چاچی 420

7

معروف بھارتی اداکار کمال حسن ویسے بھی اپنے بہروپ بدلنے کے لیے خاصے مشہور ہیں تاہم ان کے 2 کردار، فلم ہندوستانی میں عمر رسیدہ شخص اور چاچی 420 میں ادھیڑ عمر خاتون کا کردار لازوال تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top