site
stats
انٹرٹینمںٹ

سلمان‌ خان ممبئی ایئر پورٹ پر حکام سے لڑ پڑے

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر نئے تنازعہ میں پھنس گئے، جب وہ دہلی جانے کیلئے ممبئی ایئر پورٹ پر تاخیر سے پہنچے اور ایئرپورٹ حکام سے الجھ پڑے۔

s1

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں، جب سلمان خان دہلی جانے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پندرہ منٹ تاخیر سے آنے کے سبب ایئرپورٹ حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی، جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے جھگڑ پڑے۔

s2

سلمان کا کہنا تھا کہ میں اسی پرواز میں جانا چاہتا ہوں لیکن ایئر لائن حکام نے سلمان کی درخواست پر توجہ نہ دی اور انکو اگلی پرواز میں جانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا وستارا ایئر لائن کے اسٹاف سے جھگڑا ہوا، سلمان خان نے ایئرلائن اسٹاف سے درخواست کی کہ ایڈجسٹ کرکے انھیں جانے دیا جائے لیکن انکی نہیں سنی گئی اور پرواز سپر اسٹار کی پرواہ کئے بغیر روانہ ہوگئی۔

s3

تاہم بالاخر فلموں کے سلطان کو ویٹنگ روم میں انتظار کرنا پڑا اور اگلی فلائٹ سے وہ دلی کے لیے روانہ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top