The news is by your side.

Advertisement

بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ پاکستانی اداکار کی آواز کے سحر میں مبتلا

بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہوگئیں ہیں۔

اداکار عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں معروف ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوہزار تین میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے ’تو میرے سامنے‘ گاتے سنا جاسکتا ہے۔

عمران عباس نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ نوے کی دہائی کے گانوں کے لیے میری محبت ناقابل بیان ہے اور جب بات آئے الکا یاگنک اور ادت نارائن کی تو پاگل پن چھتوں سے ٹکراجاتا ہے۔

پاکستانی اداکار عمران عباس کی گلوکاری کرتی ویڈیو پ گلوکارہ الکا یاگنک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت اچھا گاتے ہیں اور کیا ڈرائیو کرتے ہیں؟، الکا کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ کی آواز میرے ہر سفر کو مزید خوبصورت بنادیتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکار عمران عباس کی نہ صرف اداکاری بلکہ گلوکاری کو بھی ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا ہو، اس سے قبل ان کی گانے “اک پل کی خوشی ” گنگناتی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

 

Comments

یہ بھی پڑھیں