ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ان کے بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو ان کے بے باک انداز کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ انھیں ایک بیان کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
چند روز قبل ایک انٹرویو میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی شوٹنگ مکمل کر کے رنگ سے باہر آتا تھا تو میں خود کو زیادتی کا شکار ایک لڑکی محسوس کرتا تھا ، جو نہ صحیح طور سے سیدھا چل سکتی ہے اور نہ کھا سکتی ہے۔
دبنگ خان کے اس بیان پرحقوق نسواں کی تنظیموں میں غم وغصہ پھیل گیا اور سلمان خان سے فوری طور پر معافی مانگنے اور اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت کی نیشنل کمیشن آف ویمن نے ان سے 7 روزمیں معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو اس قسم کا بیان دینے سے قبل یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی کتنی تعداد ہے اور اس سے انہیں کتنی ٹھیس پہنچے گی۔
سلمان خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور سلمان خان کے پرستار ان کو اس بیان کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان شوٹنگ کے دوران کی گئی ایکسرسائز کا موازنہ کسی ریپ متاثرہ خاتون سے کیسے کر سکتے ہیں، انہیں کیا معلوم ہے ریپ متاثرہ خاتون پر کیا گزرتی ہے۔
دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوام سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے عورت کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ بلاشبہ غلط ہیں، لیکن اس کا ارادہ غلط نہیں تھا۔
Nevertheless I apologise on behalf of his family his fans & his friends. Forgiveness is to pardon the unpardonable or it is no virtue at all
— Salim Khan (@luvsalimkhan) June 21, 2016
Undoubtedly what Salman said is wrong, the simili, example and the context. The intention was not wrong.
— Salim Khan (@luvsalimkhan) June 21, 2016