تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پریانکا چوپڑا کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

نئی دہلی: سیاہ فام شہریوں کی حمایت پر انٹرنیٹ صارفین نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مذاق بنا دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سیاہ فام کے معاملے پر بولنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ماضی یاد دلا دیا۔

پریانکا چوپڑا نے امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ خود کو تعلیم دیں اور اس نفرت کو ختم کریں، ہم مل کر امریکا سمیت پوری دنیا سے نسلی پرستی کے مقابلے کا خاتمہ کریں، آپ جہاں بھی رہتے ہوں، آپ کے حالات جو بھی ہوں، کوئی بھی موت کا مستحق نہیں ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اس سے قبل رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے مظاہرے شروع ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کا دائرہ وسیع ہوگیا۔

امریکا کے مختلف شہروں میں گزشتہ گیارہ روز سے مظاہرے جاری ہیں، جبکہ برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جارج فلائیڈ کے قاتلوں کو سزا اور سیاہ فام شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -