The news is by your side.

Advertisement

مودی سرکار نے بالی ووڈ خانز کو بھی نہ بخشا

ممبئی: بھارتی صحافی و مصنف سواتی چترویدی نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بالی ووڈ خانز سمیت پوری فلم انڈسٹری کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سواتی چترویدی نے اپنے تازہ مضمون میں مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا، انہوں نے لکھا کہ جو بالی ووڈ اسٹار سرکار کی حمایت نہیں کرتا اس کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھڑا کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فنکار اگر مودی سرکار کے بیانیے کی حمایت نہ کرے تو سوچی سمجھی سازش کے تحت اس کے پیچھے سوشل میڈیا کی فوج چھوڑ دی جاتی ہے جو تہذیب کا دامن چھوڑ کر گالم گلوچ پر آتی ہے۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بالی ووڈ فنکاروں نے بھارت کا نرم گوشہ پیش کیا، حکومت اسٹارز کی طاقت کو بھی سمجھتی ہے، اسی لیے وہ فنکاروں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے۔

مودی سرکار کے خلاف احتجاج، بالی ووڈ اداکار کو شو سے نکال دیا گیا

سواتی چترویدی نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کا ایجنڈا واضح ہے، وہ بالی ووڈ اسٹارز کو اپنے ساتھ ملا کر انتخابات میں عوام کی بڑی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، حکومتی پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں عامر خان نے ترک صدر کی اہلیہ ایمائن اردوان سے ملاقات کی تھی ردعمل میں سوشل میڈیا پر اداکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، سازشی صارفین کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کشمیر کی حمایت کرتے ہیں اس لیے فنکار کو ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں