تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بغداد: خود کش دھماکے میں 16 افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جان کی بازی ہار گئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں عراقی پولیس اوراسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد سے 80 کلومیٹر دور علاقے خالص کی داخلی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے سے قبل مذکورہ افراد اپنی گاڑیوں میں یہاں سے گزرنے کا انتظار کررہے تھے.

جائے وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ‘ہم دھماکے کے بعد گاڑیوں میں موجود لاشوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں’.

دوسری جانب داعش کے تحت کام کرنے والی نیوز ایجنسی اعماق کے مطابق داعش کے خود کش بمبار نے عراق کے صوبے دیالہ میں ایرانی سرحد کے قریب عراقی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

*بغداد: داعش کا خود کش حملہ،پندرہ افراد ہلاک

یاد رہے کہ عراقی فورسز نے ایک سال قبل دیالا کے علاقے میں داعش کو شکست دی تھی اور یہاں پر اپنا قبضہ مستحکم کرلیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا جاتا رہا ہے.

*عراق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ.7 افراد ہلاک 11 زخمی

عراقی فورسز نے حالیہ کچھ دنوں سے داعش کے علاوہ عراق میں موجود دیگر عسکری گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور انہیں امریکی فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے.

دوسری جانب داعش نے گذشتہ کچھ عرصے سے حکومتی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے.

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بغداد کے وسطی علاقے کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے داعش کے خود کش دھماکے میں 292 افراد ہلاک ہوگئے تھے.

Comments

- Advertisement -