جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

بم سائیکلون: طاقتور طوفان ہر شہہ اڑا کر کے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیرولینا : امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں برفانی طوفان بم سائیکلون کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا اور سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں نے ہر شہہ اڑا لے گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں بم سائیکلون کے باعث شدید سردی کی لہر نے خلیجِ میکسیکو سے نیو انگلینڈ تک وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مشرقی امریکا میں تقریباً 15 کروڑ افراد کو سرد موسم اور شدید ٹھنڈ سے متعلق انتباہ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ریاست نارتھ کیرولائنا میں طوفان سے متعلق حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں برفانی طوفان بم سائیکلون کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا جبکہ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے ہر شہہ اڑا لے گئیں جبکہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ اور گردونواح میں تقریباً ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) تک برف پڑی، جو شہر کی تاریخ کے بڑے برفانی واقعات میں سے ایک ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طاقتور طوفان سے تیرہ سے پندرہ بلین ڈالر سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے، کئی علاقوں میں برف کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔

گورنر نارتھ کیرولائنا نے سڑکوں پر بلیک آئس کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث آئندہ دنوں میں بھی صورتحال خطرناک رہ سکتی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق بم سائیکلون ایک تیز رفتار اور شدت اختیار کرنے والا موسمی نظام ہوتا ہے، جس کے باعث شدید سردی، تیز ہوائیں اور بھاری برفباری دیکھنے میں آتی ہے۔

موسمیاتی مرکز کے ماہر پیٹر مولینکس کے مطابق جنوبی فلوریڈا میں 1989 کے بعد سرد ترین ہوا ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلوریڈا میں غیر معمولی سردی کے باعث درجہ حرارت 20 اور 30 فارن ہائیٹ تک گر گیا، ڈیٹونا بیچ، میلبرن اور ویرو بیچ میں سردی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جبکہ میامی میں 2010 کے بعد سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔

شدید موسم کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا، فلائٹ ٹریکنگ کمپنی کے مطابق ہفتے کے روز 2800 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ اتوار کو بھی 1800 پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں بڑی تعداد شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پروازوں کی تھی۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب اور شدید سردی میں محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں