تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا ویکسین بنانے والی فیکٹری سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ کا معمہ حل

ریکسم: برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں کرونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے پلانٹ کے قریب سے مشکوک پیکٹ برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ ویلز کے علاقے ریکسم میں برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینکا کا پلانٹ صنعتی علاقے میں واقع ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی منظور شدہ کرونا ویکسین تیار کر رہا ہے۔

برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے پلانٹ کے قریب سے ایک مشکوک پیکٹ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور ہر قسم کو آمد و رفت اور گردونواح کی تمام شاہراہوں کو بند کردیا تھا۔

پولیس کو مشکوک بیگ میں بارودی مواد کی موجودگی کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹری میں مشکوک بیگ، کھلبلی مچ گئی

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک پیکٹ برآمد کر کے اسے روبوٹ کی مدد سے چیک کیا اور پھر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی کاروائی تقریباً چھ گھنٹے جاری رہی، علاقے کو کلیئر قرار دیے جانے کے بعد نفری وہاں سے چلی گئی۔

ویکسین بنانے والی فیکٹری کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویکیسن بنانے کے عمل میں کسی طرح کی بھی کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، البتہ اس دوران ملازمین کو  محفوظ علاقے کی طرف بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد صنعتی علاقے کو پولیس نے دوبارہ کھول دیا ہے۔ پلانٹ کے مینیجر نے پولیس کی پھرتی اور بروقت اقدامات کرنے پر  اُن سمیت دیگر اداروں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں