پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 20 کلو بارودی مواد استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس کو آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں ہر جیکٹ میں تقریباً 6 سے 7 کلو بارودی مواد موجود تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بم کے ٹکڑوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکے سے 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا۔ حملہ خودکش نوعیت کا تھا اور ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
جائے وقوعہ سے 8 دستی بم، دو فٹ پرائمکورڈ، دو ملی میٹر سائز کے بال بیرنگ اور دو فٹ لمبی تاریں برآمد ہوئیں، جو درمیان سے کٹی ہوئی تھیں تاہم تمام شواہد جمع کر کے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


