بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بہنوئی سے انتقام، شہری نے بنگلور ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع دے کر کھلبلی مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور: بھارتی شہر بنگلور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور پولیس کو جمعہ کے روز علی الصبح ایئر پورٹ پر ایک جعلی بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس نے حکام میں کھلبلی مچا دی۔

بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، بم اسکواڈ اور ایک ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مل کر ایئر پورٹ کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی، بنگلور ایئر پورٹ کے حکام نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹی اطلاع تھی، پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

بنگلور پولیس نے بتایا کہ ملزم سباشیش گپتا نے رات کے وقت اپنے بہنوئی دیپک سے اپنی بہن کو طلاق دینے کا بدلہ لینے کے ارادے سے بم کی جھوٹی کال کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سباشیش نے اپنے بہنوئی کے نام سے کال کی تھی، اس امید پر کہ وہ مصیبت میں پھنس جائے گا، تاہم پولیس نے سباشیش کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں