تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا میں اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افرا تفری مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 8 اسکولوں کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔

واشنگٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دارالحکومت میں اسکولوں کو تباہ کرنے کی دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد اسکولوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسکولوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دھمکی سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر اسکول کے دورے کے دوران بم کی دھمکی کے بعد وہاں سے نکل گئے۔

پولیس کے مطابق کملا ہیرس کے شوہر کو واشنگٹن کے ایک ہائی اسکول کے دورے کے دوران وہاں سے نکالا گیا جب اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایجنسیوں کی مدد طلب کرلی ہے۔

ڈی سی پبلک اسکولوں کے چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”یہ پرشان کن واقعہ ہے، ایسے واقعات کو ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں۔“

Comments

- Advertisement -