تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اطالوی سفارت کاروں کی کار پر دہشت گردوں کا بم سے حملہ

ایتھنز : یونان میں اطالوی سفارت خانے کے ایک سینئر اہلکار کے زیراستعمال کار کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے حملہ کر کے تباہ کردیا گیا، یونان اور اٹلی کے حکام نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونانی دارالحکومت کے ایک شمالی مضافاتی علاقے میں اہلکار کے گھر کے باہر ہونے والے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

فائر سروس حکام نے بتایا کہ سفارت کار کے گھر کے گیراج میں صبح چار بجے اچانک ایک دھماکا ہوا جس سے ایک کار مکمل طور پر جل گئی اور دوسری کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ اٹھارہ فائر فائٹرز اور چھ فائر ٹرک جائے وقوعہ پر بھیجے گئے۔

ایتھنز میں اطالوی سفارتخانے کی عمارت۔

رپورٹ کے مطابق دوسری دھماکا خیز ڈیوائس ایک اور سفارت کار کی گاڑی کے قریب نصب کی گئی تھی جس میں خوش قسمتی سے دھماکا نہیں ہوا۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انارکی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی دورہ یونان پر ایتھنز میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -