تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے واقعات، 2 ملزمان گرفتار

لاہور: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے مزید 8 واقعات سامنے آگئے جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے کیسز سامنے آئی جس پر محکمہ صحت نے واقعے کی چھان بین کے لیے ٹیمیں تشکیل دی۔

بون میرو کیس کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیموں نے رپورٹ تیار کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کردی جس کے مطابق ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کی وجوہات اور مقاصد تاحال سامنے نہیں آسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خواتین کی تعداد 90 نہیں بلکہ 16 کے قریب ہے، مذکورہ خواتین کی بون سے گودھا نہیں بلکہ صرف پانی نکالا گیا، ملزم مواد کے میڈیکل استعمال سے  خود بھی واقف نہیں ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم ندیم کا نفسیاتی تجزیہ کروانے کی سفارش بھی کی اور یہ بھی کہا کہ اصل حقائق حراست کے دوران ہونے والی تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکتے ہیں۔

متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزمان انہیں جہیز اور نقد رقم کا لالچ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالتے تھے، اب تک تقریبا 24 متاثرہ خواتین سامنے آچکی ہیں تاہم تحقیقاتی کمیٹی نے 16 کی تصدیق کی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو پولی گرافگ ٹیسٹ کے لیے لاہور بھیج دیا گیا، پولیس کے مطابق تفتیش دو روز میں مکمل کرلی جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -