ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اپنی کتاب میں وجوہات بتائیں میری پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، مایا خان

اشتہار

حیرت انگیز

مایا خان نے کہا ہے کہ اپنی کتاب میں وجوہات بتائی ہیں میری پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، لوگ ازداوجی زندگی پر بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

اداکارہ و میزبان مایا خان نے نجی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کہ اگر ہم شادی شدہ زندگی میں فیل ہوجاتے ہیں تو کہیں لوگ ہمیں عام زندگی میں بھی فیل نہ تصور کرنے لگ جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ اپنی کتاب میں اپنی شادی شدہ زندگی میں ناکام ہونے بارے بھی لکھا ہے، وہ کیا وجوہات تھی جس کی وجہ سے میری شادی نہ چل سکی۔

جس انسان کو میں جیسا دیکھنا چاہ رہی تھی کیا وہ ویسا تھا، اس کتاب میں بتایا ہے کہ جس لمحے میں سب سے زیادہ ٹوٹ رہی تھی، میں نے دنیا کا سامنا مضبوطی کیساتھ کیا۔

زندگی گزارنے کے لئے لائف پارٹنر کی ضرورت سے متعلق سوال پر مایا خان نے کہا کہ یہ آپ کے اوپر ہے کہ آپ زندگی کیسے گزارنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ و میزبان مایا خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ابھی اپنی پہلی شادی ٹوٹنے کے بعد خود کو سمیٹنے کے مرحلے سے ہی گزر رہی ہوں۔

مارننگ شو کے معاوضے میں کمی ہوئی تو لگا زمین پر آگری، مایا خان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں