منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پاک فوج کی تاریخ پر لکھی کتاب ’’ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز‘‘ عوام کے سامنے پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 جون 2026): پاک فوج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ’’ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز‘‘ کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب’’ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز‘‘کو آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے غازیوں، اساتذہ، معروف شخصیات اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معروف مصنف سرمد ضیا کی تحریر کردہ یہ کتاب پاک فوج کی بہترین منصوبہ بندی اور کامیاب فوجی کارروائی پر مبنی ہے، جس میں صومالیہ کے شہر موغادیشو میں ہونے والے پاک فوج کے ایک اہم اور تاریخی فوجی آپریشن کو بیان کیا گیا ہے۔

کتاب’’ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز‘‘ میں اس تاریخی آپریشن کے حالات، مشکلات اور کامیابی کو بیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں تاریخی معلومات کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانی غازیوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں جب کہ تقریب میں آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے بہادر غازیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے 1993میں صومالیہ میں پھنسے امریکی رینجرز کو کامیابی سے بچایا تھا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں