جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نیشنل ٹی ٹوینٹی، راولپنڈی اسٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوں‌ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی اداروں  نے کارروائی کر  کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے چار بیکرز کو گرفتار کیا، جن کا تعلق بھارتی سٹے باز مافیا سے بتایا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے  5 بکیز گرفتار ہوئے، جن کا تعلق بھارت بکیز مافیہ سے ہے، ان بکیز کو دبئی سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے بکیز کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، ان میں سے دو کو گزشتہ روز جبکہ 3 کو آج گرفتار کر کے نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس تفتیش کے دوران گرفتار بکیز نے انکشاف کیا کہ اُن کا رابطہ بھارت کی بکی مافیہ سے ہے، جنہیں دبئی میں بیٹھے سٹے بازوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ذرائع کے مطابق گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز پر جوا کرانے والے پانچوں بکیوں کو اسٹیڈیم کے اندر یاسر عرفات انکوژر سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں miN سے ایک کی شناخت ذیشان میمن کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے۔

دوسرے بکی کی شناخت وجاہت حسین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق وہاڑی جبکہ چوتھے عبدالرحمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں