تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا سے بچنے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے یہ غذائیں کھائیں

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہے، اس حوالے سے چند ایسی جادوئی فوائد کی حامل غذائیں ہیں جن کے ذریعے آپ وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

آئرن سے بھرپور غذائیں امیونٹی کو بڑھانے کے لیے معاون ہوتی ہیں۔ وبا کے آغاز سے ہی قوت مدافعت سے متعلق مختلف موضوعات زیر بحث ہیں۔ دنیا بھر میں شہری اب ایسی خوراک پر توجہ دے رہے ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے تاکہ وبا سے بچاؤ کے لیے جسم میں ایک ڈھال بنایا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق قوت مدافعت کے لیے معدینیات اور وٹامن سے بھرپور کھانے خوراک کا حصہ ہونے چاہئیں۔

اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ انسان جس حد تک ہوسکے اپنی صحت کا خیال رکھے، کورونا احتیاطی تدابیر کو بھی ہرگز ترک نہ کرے تاہم کورونا ویکسینیشن اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

پالک کے فوائد

ایسے تو تمام سبزیاں صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں لیکن پالک جسے ساگ بھی کہا جاتا ہے یہ انسانی جسم میں آئرن پیدا کرتی ہے اور یہ آئرن قوت مدافعت کے لیے انتہائی ضروری ہے، آئرن کے علاوہ اس میں کیلشیم، سوڈیئم اور فاسفورس کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے، خون میں ہیمو گلوبن بڑھانے کے لیے بھی پالک کو مفید سمجھا جاتا ہے۔

خشک میوہ جات کا جادو

ماہرین کہتے ہیں کہ خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر بھی آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ میوے خون کے خلیات کی تعداد اور آئرن کی مقدار کو مستحکم کرتے ہیں۔

دالوں کے فائدے

یہ بھی کہا جاتا ہے دالیں کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی پوری ہوتی ہے، ایک کپ پکی ہوئی دال میں 6 ملی گرام تک آئرن موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لازمی قرار دی گئی مقدار کا 37 فیصد ہے۔

سویابین کا استعمال کریں

آئرن کی وافر مقدار میں حصول کے لیے سویا بین کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، 100 گرام کچی سویا بین میں 15.7 ملی گرام آئرن موجود ہوتی ہے لہذا اسے بھی اپنے روزمرہ کے استعمال کا حصہ بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -