ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سرحدی جھڑپ، چین نے بھارت کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرحد پر موجود موجیوں اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے اور امن برقرار رکھنے کے لیے چین سے تعاون کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں سرحد پر حالیہ جھڑپوں سے متعلق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ چینی فوجیوں کے معمول کے پٹرول میں روکاوٹ ڈالنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو غیرقانونی طور پر عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فرنٹ لائن پر فوجیوں کو سختی سے قابو میں رکھے اور کشیدگی پھیلانے سے روکے۔

دوسری جانب بھارت دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ایک سرحدی چوٹی پر دونوں اطراف کی پٹرولنگ ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور گتھم گتھا ہو گئیں، کچھ فوجی پتھریلی سطح پر گرنے سے زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے جھڑپ، کئی فوجی زخمی ہونے کے بعد بھارت پسپائی پر مجبور

واضح رہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔

رواں برس 15 جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15 بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں