انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر ان دنوں ٹک ٹاک پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماں نے اپنی دو ماہ کی بچی کا حلیہ بگاڑ دیا۔
مرر کی رپورٹ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے فارغ وقت کو اچھا گزارنے اور انٹرنیٹ پر مشہور ہونے کے لیے اپنی کمسن بچی کی بھنویں بنا رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر کرنے والی خاتون کی آئی ڈی مورگن ہے جن کی عمر 28 برس ہے۔ انہوں نے اپنی دو ماہ کی بچی ’لیتھ ٹن مائی روس‘ کی بھنویں پینسل کی مدد سے بنائیں اور پھر بچی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی۔
بھنویں بننے کے بعد بچی کا ردعمل اور چہرے کے تاثرات دلچسپ تو تھے مگر انٹرنیٹ صارفین نے مورگن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ فارغ وقت کو اچھا گزارنے کے لیے کوئی اور کام شروع کردیں۔
اس ویڈیو کو اب تک سیکڑوں افراد دیکھ چکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد نے ماں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جبکہ چند صارفین نے بچی کے تاثرات پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
@missmoxoxoDrawing brows on a baby 🤨😉😏🥴 ##freezeframe ##easter ##bookclub ##fyp ##makeup ##brows ##browsonfleek ##babybrows ##levelup ##xyzbca♬ Pretty Girl – Clairo