منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کرونا کو شکست دینے والے برطانوی وزیر اعظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا وائرس کو حال ہی میں شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر والد بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے ہاں بدھ 29 اپریل کو بیٹے کی ولادت ہوئی، ماں اور بچہ دونوں کی صحت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بچے کی پیدائش کے وقت بورس جانسن سرکار کے ماتحت چلنے والے اسپتال میں ہی موجود تھے۔

وہ دوپہر کا کھانا کھانے ٹین ڈؤنگ اسٹریٹ آئے اور اسی دوران میڈیا نمائندگان کو تصدیق کی کہ اُن کے ہاں صاحبزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘برطانوی وزیراعظم سے عام مریضوں جیسا سلوک کیا گیا’

ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور ان کی منگیتر، دونوں ہی بیٹے کی پیدائش کے بعد بےحد خوش ہیں جبکہ دونوں نے این ایچ ایس میٹرنٹی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی وزیر اعظم اس سے قبل دو شادیاں کرچکے ہیں جن سے ان کے چار بچوں کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، چند روز علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوئے اور انہوں نے اب دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جان بچانے پر این ایچ ایس کامقروض ہوں ، برطانوی وزیراعظم

بورس جانسن دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے جو کرونا سے متاثر ہوئے اور پھر صحت یاب بھی ہوگئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں چودہ روز تک قرنطینہ میں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں