تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لندن: سیوگرے رپورٹ کے بعد معافی بھی کام نہ آئی، برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا پابندیوں کے باوجود پارٹیوں میں شرکت کے اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے اور مزید پانچ اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزید ارکان کے عدم اعتماد کے بعد برطانوی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کو اس قسم کی صورت حال کا سامنا سیوگرے رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کرنا پڑرہا ہے، سیوگرے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز سے خطاب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی کرنے پر معذرت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں‌لاک ڈاؤن کے دوران کیا ہوا؟ تہلکہ خیز انکشافات

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رپورٹ کے نتائج کو تسلیم کرتا ہوں، میٹرو پولیٹن پولیس کو اپنی تحقیقات مکمل کرنی چاہیے۔

دوسری جانب بورس جانسن کا کہنا ہے کہ انکی نظریں آنے والے انتخابات پر مرکوز ہیں اور وہ ہی دوبارہ عہدہ صدارت سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ سیوگرے رپورٹ میں لاک ڈاؤن میں پارٹی کا انعقاد حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -