ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نیا لیڈر اور نیا وزیراعظم آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا،  نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اوریوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اورمفاد کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کا اقتدار کی ڈوبتی کشتی چھوڑنے سے انکار، 45 وزار و مشیر مستعفی

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا ہے، ان کے 50 وزرا اور مشیران نے ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور وزیراعظم کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے  وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں