تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

بورس جانسن کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے مابین گہرے تعلقات ہیں، میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔

ترک صدر نے شہباز شریف کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، پاک ترک بااعتماد بھائی ہیں تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اور استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجز اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -