تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’برطانیہ میں 5 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی‘‘

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق دوست ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ان کا احساس ہے، عالمی ادارہ صحت کو بروقت وائرس کی نئی قسم سے آگاہ کردیا تھا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نئے علاج، ویکسین میں جدت کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پابندیوں کے سبب سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی نے چار ممالک سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی

کرسمس سے قبل اپنے گھروں کو واپس جانے والے یورپین مسافر بھی پروازوں کی بندش کے سبب پھنس گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی نے کورونا کی نئی قسم کے باعث 4 ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں جن میں برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

عمان اور سعودی عرب نے بھی ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں، معطلی کا فیصلہ برطانیہ اور یورپ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے سبب کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -