تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

برطانوی وزیراعظم کے لیے چھتری سنبھالنا امتحان بن گیا

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے چھتری سنبھالنا امتحان بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کو چھتری نے مشکل میں ڈال دیا، وہ پولیس افسروں کے لیے یادگار خدمات کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں چھتری کو سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورس جانسن نے سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری آفر کرنا چاہی تو چھتری بند ہوگئی۔

بورس جانسن نے چھتری کھولنا چاہی تو ہوا کے جھونکے سے چھتری پلٹ گئی، برطانوی وزیراعظم کو چھتری سے کشمکس کرتے ہوئے دیکھ کر پاس بیٹھے شہزادہ چارس اور دیگر مہمان بھی ہنس پڑے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کی وجہ سے ہی لوگ ان سے پیار کرتے ہیں۔

کچھ صارفین نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنی چھتریوں کے ساتھ اسی طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -