تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانوی وزیراعظم کے والد بغیر ماسک شاپنگ کرتے پکڑے گئے

لندن : برطانوی وزیر اعظم والد احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے، اسٹیلنے جانسن نے معذرت کرتے ہوئے کہا برطانیہ سے باہر رہنے کے سبب نئے قواعد سے لاعلم تھا۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے دوبارہ سر اٹھاتے ہی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک دوبارہ لاک ڈاون کا نفاذ اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا تھا تاہم خود انہی کے والد احتیاطی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔

بغیر ماسک کے شاپنگ کرنے کی تصویر مقامی اخبار نے شائع کی تو والد بورس جانسن، اسٹینلے جانسن نے اپنی غلطی پر معذرت کرلی۔

والد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے باہر رہنے کے سبب نئے قواعد سے لاعلم تھا، جانتا ہوں قواعد سے لاعلمی پر کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے کرونا پر قابو کےلیے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا تھا اور اب برطانیہ نے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بڑھا کر 200 پاونڈ کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسٹینلے جانسن سے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی، وزیر اعظم یقین رکھتے ہیں کہ قانون سب کےلیے برابر ہے۔

دوسری جانب جیرمی کوربن نے بھی ڈنر پر 6 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر معذرت کرلی تاہم لیبر شیڈو ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر روزینہ نے کوربن پر جرمانے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بچنے کےلیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سماجی فاصلے کے نئے قوانین متعارف کرائے تھے۔

Comments

- Advertisement -