تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پیسے ادا کرو تو پانی پیو! آفس ملازمین پانی فروخت کرنے پر مالک پر تنقید

کمپنی نے ملازمین سے پانی پینے کے پیسے بھی وصول کرنا شروع کردئیے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمپنی مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

پانی خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک جس کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں، ہر ملک میں ملازمین کو پینے کےلیے پانی مفت فراہم کیا جاتا ہے مگر غالباً ایک امریکی کمپنی نے اپنے ملازمین سے پانی کے پیسے بھی وصول کرنا شروع کردئیے ہیں۔

ریمی بریڈی نامی ملازم نے ریڈیٹ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کولر کی تصویر شیئر کی جس پر پانی کے پیسوں کی ادائیگی سے متعلق نوٹس لگا ہوا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ‘اگر آپ لوگ پولینڈ اسپرنگ واٹر پینا چاہتے ہیں تو سنڈرا اور مچل سے ملاقات کرکے ٹھنڈے واٹر کلب میں شامل ہوجائیں، کلب میں شامل ہونے والے ممبران کو 5 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی جس کے بعد وہ جتنا چاہیں پانی پی سکتے ہیں’۔

انٹرنیٹ صارفین پانی پینے کے بدلے پیسے ادا کرنے کا نوٹس دیکھ کر حیران رہ گئے اور کمپنی مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -