تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فی ملازم 77 لاکھ روپے بونس دینے والا سخی دل مالک

واشنگٹن : ملازموں کا خون چوسنے والے مالکان کی تو دنیا میں کمی نہیں لیکن کرسمس کے موقع پر اربوں روپے اپنے ملازمین میں تقسیم کرنے والے امریکی مالک نے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی چھوٹی کمپنی کے مالک ایڈورڈ سینٹ جان نے اپنی کمپنی کے 200 ملازمین کو کرسمس کے موقع پر ایسا تحفہ دیا جسے وصول کرتے ہوئے ملازمین بھی خود بھی حیرت میں مبتلا تھے۔

امریکی باس نے 80 ملین پاؤنڈ (تقریباً پونے 2 ارب پاکستانی روپے) اپنے 200 ملازمین کو کرسمس کا بونس دے دیا، یعنی ہر ملازم کو تقریباً 38000 پاؤنڈ (تقریباً 77 لاکھ روہے سے زائد پاکستانی روپے) ملیں ہیں۔

کمپنی کے چیئرمین ایڈورڈ سینٹ جان جو ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملازمین کو بونس دے کر اپنے مقاصد حاصل ہونے کی خوشی منائی ہے، میں اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دینا چاہتا تھا جو ان کی زندگی بدل دے اور مجھے اس سے بہتر کوئی طریقہ سمجھ نہیں آیا۔

کمپنی کا مالک ایڈورڈ سینٹ جان

ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ اگر میں کامیاب ہوں تو دراصل یہ کامیابی ہم سب نے مل کر حاصل کی ہے، اپنے تمام ملازمین کو شکرگزار ہوں جنہوں نے سخت محنت اور لگن سے کام کیا۔

ایڈورڈ کے ملازمین ان کا تحفہ دیکھ کر خوشی سے دیوانے ہوگئے، جبکہ کچھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی کے آنسو بہاتے نظر آئے جبکہ ایک ملازم کا کہنا تھا کہ یہ رات ہمارے لیے ایک جادوئی رات تھی جس نے ہماری زندگی بدل دی۔

Comments

- Advertisement -