تازہ ترین

‘ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت سے جانے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ وامگیریشن(جوازات) سے ایک شخص نے دریافت کیا تھا کہ اہلیہ نے سائنو فارم ویکسین لگائی ہے سعودی عرب کس طرح آ سکتی ہیں؟۔

سعودی محکمہ نے مذکورہ سوال پر جواب دیا کہ جن ممالک سے براہ راست مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے ان کے لیے مشروط اجازت بھی دے دی گئی ہے جس کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کیلئے امید کی کرن

جوازات نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کے علاوہ دوسری ویکسین لگائی ہے اور وہ سعودی عرب آنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں۔

محکمہ پاسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد مملکت آنے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں گے اور یہاں آنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ہاؤس آئسولیشن سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -