The news is by your side.

Advertisement

مارک باؤچر دورہ پاکستان کے لیے پُرجوش

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ان کی ٹیم کی توجہ صرف کرکٹ پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے پاکستانی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پورا اعتماد ہے، ہمیں وہاں پہنچ کر صرف اور صرف کرکٹ کھیلنی ہے۔

مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کی نسبت پاکستان میں وکٹیں فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کورونا کے حالات اور ایس او پیز کی وجہ سے دیکھنا ہوگا کہ کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے کل کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں