منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ایران نے امریکی فوجیوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (16 اگست 2026): ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکی فوجیوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی جارح کو ہلاک یا گرفتار کرنے والے کو 30 ہزار ڈالر انعام اور نیا اسلحہ دیا جائے گا، ایران کے محافظ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، ایران سے جنگ نے امریکی فوجی برتری کا دعویٰ خاک میں ملا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے محافظ تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے، ایرانی آرمی چیف کا ٹرمپ کو کرارا جواب

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے خطے میں اپنی سابقہ حیثیت پر واپس نہیں آ سکیں گے، امریکا کو خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے نکلنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے لہٰذا دشمن دوبارہ غلطی کرنے سے باز رہے، سپریم کمانڈر کے حکم پر آبنائے ہرمز کی حفاظت پوری طاقت سے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں