تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسٹریلیا سے سیریز: شعیب اختر کی طرح نوجوان اسپیڈ‌ اسٹار کیمپ طلب

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عرفان اللہ کی جگہ انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے، انڈر 19 کے فاسٹ بولر محمد ذیشان کی تیز ترین بولنگ کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں اس لیے انہیں کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا۔

علاوہ زیں اضافی کھلاڑیوں میں شامل عرفان اللہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے کیمپ میں رپورٹ نہیں کرسکے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کرینگے، کھلاڑیوں کے ہوٹل پہنچنےپر کووڈ ٹیسٹنگ کی جائیگی، اظہرعلی، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان کیمپ میں ٹریننگ کرینگے جبکہ سعودشکیل، محمدعباس اوریاسرشاہ بھی ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپ کا باقاعدہ آغاز کل سےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی پی ایس ایل سےفارغ ہو کر کیمپ جوائن کرینگے۔

دوسرےمرحلےمیں پاکستانی اسکواڈ روالپنڈی روانہ ہوگا، جہاں تمام اسکواڈ تین روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد دوبارہ تربیتی کیمپ کو جوائن کرینگے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -