تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بولر نہیں‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے وسیم اور وقار یونس سے بہتر بولر محمد آصف کو قرار دے دیا۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس لیجنڈ ہیں لیکن ہمارے ملک میں محمد آصف سے بہتر کوئی بولر نہیں گزرا۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے پاس سوئنگ اور سیم پر کنٹرول تھا جو کسی اور بولر کے پاس نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی اسٹار بلے باز ہاشم آملہ سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیریئر کے دوران کس بولر کو کھیلنے میں مشکلات آئیں تو انہوں نے محمد آصف کا نام ہی لیا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر نے محمد آصف کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں آصف کے سامنے بیٹنگ کررہا ہوتا تھا تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔

ٹویٹر پر پیٹرسن نے لکھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سارے بلے باز خوش ہیں کہ اس پر پابندی عائد ہوگئی، آصف کا سامنا میرے لیے ہمیشہ بہترین رہا، مجھے ان کے خلاف کوئی خیال نہیں تھا کہ وہ کھیلنا کیسے ہے۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی پاکستانی تینوں شخصیات کو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -