اشتہار

بولر کا باؤنسر بیٹر کے سر پر سے اڑتا ہوا ڈائریکٹ باؤنڈری پار کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وینکور (5 اکتوبر 2026): کینیڈا میں کھیلے جا رہے سپر سکسٹی ٹورنامنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بولر کا باؤنسر ڈائریکٹ باؤنڈری پار کر گیا۔

کینیڈا میں سپر سکسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، تاہم ٹورنامنٹ کی چھوٹی باؤنڈریز (45 میٹرز) بیٹرز کے لیے جنت اور بولرز کے لیے کڑا امتحان بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز وینکور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں اس وقت حیرت انگیز اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب بولر علی خان کا باؤنسر ڈٓائریکٹ باؤنڈری پار کر گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ ٹورنٹو سکسرز اور مسیساگا ماسٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جب مسیساگا ماسٹرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے امریکی فاسٹ باؤلر علی خان نے ٹورنٹو سکسرز کے بیٹر کیرون پولارڈ کو ایک انتہائی تیز رفتار باؤنسر کروایا۔

علی خان کی یہ گیند اتنی شارٹ اور تیز تھی کہ وہ بیٹر کیرون پولارڈ اور وکٹ کیپر حمزہ طارق دونوں کے سروں کے اوپر سے ہوتی ہوئی، زمین کو چھوئے بغیر سیدھی باؤنڈری کے باہر جا گری۔

بال ڈائریکٹ باہر جانے کے باوجود چوکا قرار دیا گیا، کیونکہ ایم سی سی قوانین کے مطابق صرف بلے کے ذریعے باونڈری پار کی جانے والی گیند کو چھکا قرار دیا جاتا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت ٹاکرا 2 بار، اگلے برس 6 مقابلے ہونے کا امکان

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں