دبئی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر معافی مانگ لی جبکہ کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے علیحدگی کے بعد اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرکے فریال کو جلانے کی کوشش کی اور پھر معذرت کرلی اور کہا کہ کہا کہ گلبہار صرف اچھی دوست ہے۔
عامر کی ویڈیو کے بعد فریال نے بیٹی کو مہرا بناتے ہوئے "میری ننھی پری ” کے نام سے بیٹی کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر ڈال دی، فریال کا تیر ٹھیک نشانے پر لگا، بیٹی کی تصویر دیکھ کر عامر بے چین ہوگئے، عامر خان نے کہا کہ فریال نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ کبھی اپنی بیٹی سے نہیں مل سکیں گے، وہ معاملہ حل کرنے کیلئے جلد دبئی سے برطانیہ جارہے ہیں۔
My little angel pic.twitter.com/xKgL8Jg6f6
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) August 7, 2017
یاد رہے کہ فریال کو طلاق دینے کے بعد باکسر عامر خان کی سوشل میڈیا اسٹار کے ساتھ نائٹ کلب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں گاڑی میں عامر خان نئی دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں اپنی دوست کے ساتھ مزے میں ہوں۔
دوسری جانب فریال کو طلاق دینے کے بعد رواں ماہ سے باکسنگ ٹریننگ شروع کردیں گے، فائٹ کی تیاریوں سین فرانسیسکو میں کریں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں جدا
واضح رہے کہ عامر خان ،بیوی فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
So me and the wife Faryal have agreed to split. I’m currently in Dubai. Wish her all the best.
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 4, 2017