The news is by your side.

Advertisement

معروف باکسر عامر خان نے ننھی زہرہ کیلئے انصاف کی اپیل کردی

راولپنڈی : پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے مالکان کے تشدد سے دم توڑنے والی کمسن ملازمہ زُہرہ کیلئے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے راولپنڈی میں مالکان کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی 8 سالہ ننھی زُہرہ کیلئے انصاف کی اپیل کردی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں پرتشدد کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

پاکستانی نژاد باکسر نے وزیر اعظم عمران خان سےاپیل کی کہ بچوں کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، واضح رہے کہ پاکستانی نژاد باکسر عامرخان کی فلاحی تنظیم متاثرہ خاندان کی امداد کا بھی اعلان کرچکی ہے۔

طوطا کیسے اڑ گیا؟ راولپنڈی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ کا بہیمانہ قتل

عامر خان نے گزشتہ روزانسٹاگرام پر عامرخان فاونڈیشن کے رضاکاروں کی زہرہ شاہد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا زہرہ کو انصاف ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں : باکسر عامر خان کا کمسن ملازمہ زہرہ شاہد کے اہلخانہ کیلئے بڑا اعلان

کم عمر ترین باکسنگ چیمپئن نے کہا کہ مقتولہ کے بہن بھائیوں کے تعلیم کا خرچہ ہماری این جی او اٹھائے گی تاکہ انہیں بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کا موقع مل سکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں