عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا، باکسر عامر خان کے والد -
The news is by your side.

Advertisement

عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا، باکسر عامر خان کے والد

لاہور : باکسر عامر خان کے والد بہو کے الزامات کے جواب میں بول اٹھے، انکا کہنا تھا کہ فریال کے تمام الزامات جھوٹے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق باکسرعامر خان کی دھمکی کے باوجود نہ اہلیہ رکیں نہ گھر والے باز آئے اور ساس بہو نند کے جھگڑے میں سسر بھی بول پڑے ، سسر سجاد خان نے بہو کو شیطان صفت قرار ڈالا اور کہا کہ میری بہو سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں بہو کے الزامات کوجھوٹے قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا، ان کی بہو سستی شہرت کے لیے جھوٹ بول رہی ہے ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کی اہلیہ فریال نے نند پر الزام لگایا تھا کہ جب وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں تو ان کی نند نے مغربی لباس پہننے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل بھی عامرخان کے والد سجاد خان نے کہا تھا کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ دونوں کی طلاق ہوسکتی ہے، جس کے بعد فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔


مزید پڑھیں : جھگڑے سے تنگ آکر باکسر عامر خان میری بیٹی کو طلاق نہ دے ، فریال مخدوم کی والدہ


یاد رہے کہ  دو روز قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی والدہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے نے راتوں کی نیند اڑا دی ہے، ڈر ہے کہ فریال کو کہیں طلاق نہ ہوجائے، میری بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ فریال مخدوم کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ وہ ان کی شادی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں