پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیرِاعلیٰ شہباز شریف کی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی، جس میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ سمیت ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھار کر آگے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے کیونکہ باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

aباکسر عامر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں اور وہ پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں