باکسر عامر خان کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار -
The news is by your side.

Advertisement

باکسر عامر خان کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ باصلاحیت کرکٹر ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم خریدنے پر سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اسلام آباد میں اے پی ایس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد زبردست کاوش ہے اور سلمان اقبال کی جانب سے کراچی کی ٹیم خریدنے پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کی نسبت زیادہ با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، آ ئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس کا انعقاد ناگزیر ہو چکا تھا.

عامر خان نے کہا کہ میگا ایونٹ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کروں گا ،پی ایس ایل سے سے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستانی لیگ کی جانب رجحان بڑھے گا۔

تقریب کے دوران عامر خان نے آرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں