The news is by your side.

Advertisement

باکسر عامر خان کا فلسطینیوں کی مالی امداد کا اعلان

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے فلسطینیوں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت پریشان کن ہے، ان کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں اس لیے میں 50 ہزار پاؤنڈز یعنی ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے ایک با ر پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس دوران 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جب کہ فورسز نے مسجد میں موجود افراد کو باہر نکال دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی تھیں۔

یاد رہے کہ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی تھی جس کے بعد انسٹاگرام نے ان کی پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں