جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

باکسرعامرخان کی اہلیہ تھر کے رنگوں میں رنگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مٹھی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےغربت اور بھوک سے متاثرہ علاقے تھر پارکر کا دورہ کرکے پانی اور توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پرمعروف باکسر عامر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ بنیادی طبی سہولیات اس علاقے کے ہر رہائشی کو میسر ہوں۔

AMIR-KHANN

اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ابھی یہاں کے عوام کی زندگی سدھارنے کے لیے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔

عامرخان نےعالمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ بیماری ، بھوک اور قحط کا شکارتھر واسیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیےجائیں کہ غیر حتمی اطلاعات کے مطابق یہاں رواںسال 433 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

عامر خان کی تھر آمد کے موقع پر گاؤں کے بچوں نے لوک گیت گا کر ان کا استقبال کیا ، عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم مقامی آبادی میں گھل مل گئے اور ان سے علاقے کا دوبارہ دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو تھر کی خواتین نے انتہائی عمدہ انداز میں خوش آمدید کہا اوراب وہ اے کے فاوٗنڈیشن کے ساتھ مل کر  کام کرنے  کی خواہش مند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں