ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

باکسر مائیک ٹوویل سر پر مکہ لگنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گلاسگو : اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ باکسر مائیک ٹوویل سر پر مکہ لگنے کے باعث میچ کے ساتھ ساتھ زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

boxer-2
گلاسگو میں ایک مقابلے میں شدید طور سے زخمی ہونے کے بعد 25 سالہ اسکاٹ لینڈ کے باکسر مائک ٹوویل کی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے، مائیک کو دو دن قبل گلاسگو میں ہونے والے باکسنگ مقابلے کے دوران سر پر زوردار مکے لگے، پانچویں راونڈ میں مائیک سر میں لگنے والی اندرونی چوٹوں کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے، انہیں فوری طور طبی امداد دی گئی لیکن چوبیس گھنٹے بعد انکی موت واقع ہوگئی ۔

boxer

سکاٹش باکسر سے مقابلہ کرنے والے باکسر ایویز نے مائیک کی موت پر سخت صدمے کا اظہار کیا اور کہا کے یہ میچ صرف کھیل تھا اور وہ کسی کی جان لینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

دنیا بھر سے بھی باکسنگ کے فینز نے پچیس سالہ مائیک کی موت پر تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں