تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیلٹ کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، پروفیشنل باکسر کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل الیمینٹر مقابلے میں کولمبیاکے فائٹر رابر بریرا کو شکست دی تھی۔

الیمینٹر مقابلے میں شرکت کے بعد پروفیشنل باکسر محمدوسیم کراچی پہنچے، جہاں محمد وسیم کےدوست احباب اور فینز نےان کا شاندار استقبال کیا۔

کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ بیلٹ میں کشمیروں کےنام کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کےحالات دیکھ کرافسوس ہوتاہے، کشمیری بھی واریئرزہیں، انڈین فائٹرہمارے رینکنگ میں نہیں، کوئی فائٹ کرناچاہےتو ویلکم کرونگا۔

پروفیشنل باکسرمحمدوسیم نے کہا کہ دوسری بار میں اتنا بڑا ٹائٹل جیتا ہوں، فائٹ کے لئے کافی تیاری کی تھی، فائٹ میں 21 چوٹیں لگیں، اب دسمبر میں دوبارہ کیمپ میں شامل ہوناہے، رمضان سےپہلےڈبلیوبی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرو۔

محمد وسیم نے شکوہ کیا کہ یہاں پرباکسر کے لیےکچھ نہیں ہے،مینجمنٹ کھلاڑیوں پرزیادہ پیسےلگاتی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں دن بدن یہ اسپورٹس ختم ہورہاہے، وزیراعظم خوداسپورٹس مین ہیں انہیں کھیلوں کو فروغ دیناچاہیے۔

ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا کہنا تھا کہ سندھ اوربلوچستان حکومت نےفون تک نہیں کیا، میں سیاستدانوں کےلیے نہیں پاکستان کیلئےکھیلتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمدوسیم واحدپاکستانی باکسرہیں جنہوں نے2مرتبہ ڈبلیوبی سی ٹائٹل جیتا، پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے کولمبین باکسررابربریرا کو زیر کیا، اس فتح کے ساتھ ہی محمدوسیم ڈبلیو بی اےورلڈٹائٹل لڑنےکےبھی اہل ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -